اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے
دیگر ہم مضمون اساتذہ سے گفتگو
کو ویڈ 19 کے اس دور میں جہاں تعلیمی ادارے بند ہیں، وہیں اساتذہ بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے سے قاصر ہیں۔ مگر گھر پر رہتے ہوئے دیگر ہم مضمون اساتذہ سے بذریعہ فون رابط کر کے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ کمرہ جماعت کے اکثر و بیشتر مسائل اساتذہ کی آپی گفت و شنید سے حل ہو جاتے ہیں۔ اپنی تدریسی مشکلات کو دیگر اساتذہ کے علم میں لاتے ہوئے ان سے اپنے مسائل کا حل پوچھ سکتے ہیں۔ اس لاک ڈاون کے دوران اساتذہ کے مابین ہوئی گفتگو اور تبادلہ خیال کو سوال و جواب کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔
1. کیا آپ نے ویڈیو سبق تیار کیا اور اس کے لئے کس طرح سے تیاری کی؟
جی ہاں! ویڈیو میسن کو دو طریقوں سے تیار کیا جاسکتا ہے۔ ایک روایتی طور پر چاک اور بورڈ کا استعمال کر کے لیسن دیا جاتا ہے اور اسکو موبائل کی مدد سے ریکارڈ کر لیا جاتا ہے۔ اور دوسراجدید طریقہ ہے جس میں کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعہ پاور پوسٹ سلاڈس تیار کئے جاتے ہیں اور ان کو ویڈیو مینگ سافٹ ویر کی مدد سے ویڈیو میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ آپ کی سہولت کے لئے ویڈیو سبق کی تیاری پر مبنی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں آپ اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
2. کیا آپ نے اسباتی منصوبہ تشکیل دیا؟ کس طریقہ کار کو آپ نے اپنایا؟ |
جی ہاں! میں نے اسباقی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے لئے میں نے SE طریقہ کار کو اپنایا جس میں انہماک، اختراع، تشر تے، جامع تثر ت اور قدر پیائی پانی اندر ہی مراحل ہوتے ہیں۔ ان مرحلوں میں معلم اور متعلم
کی سرگرمیوں کو آلات اور تکنیک کے ساتھ درج کیا جاتا ہے
۔ 3. بر تن کورس کسطرح سے تیار کیا جاتا ہے؟
بر تن کورس تیار کرنے کے لئے پچھلی جماعت کے کسی مضمون کی صلاحیتوں پر مبنی سوالات اخذ کئے جاتے ہیں۔ ان سوالات پر قبل از جاری اور بعد از جانچ کے سوال پر چه فریم کئے جاتے ہیں اور ان ٹٹوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اور ان جا نچوں کے نتیجہ میں کمزور طلباء کے لئے اصلای تدریں تفویض کی جاتی ہے۔
4. اردو میں علم ریاضی اور سائنس سے متعلق مواد کس ویب سائٹ سے حاصل ہوں گی؟ | اردو میڈیم کے اساتذہ کے لئے studymanzil . com ویب سائٹ پر علم ریاضی ، سائنس اور دیگر مضامین پر مبنی مواد مل جائے گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ دیگر اہم دستاویزات بھی یہاں مل جائیں گی۔
5. آن لائن درسی کتا میں کس سائٹ پر موجود ہیں؟
ktbs . kar . nic . in ویب سائٹ پر اول ستاد ہم جماعتوں کے تمام مضامین سے متعلق درسی کتا ہیں
دستیاب ہیں اور یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
6. در کی کتابوں پر مبنی ویڈیو اسباق، یوٹیوب کے کن چینلوں پر موجود ہیں؟ |
Study Manzil , Khan ' s Academy , Green Study , Edubull
جیسے کئی ایک یوٹیوب چیانلس موجود ہیں جس پر علم ریاضی اور سائنس مضامین پر بھی ویڈیو اسباق دستیاب ہیں۔
7. بلاگ کسطرح سے تیار کیا جاتا ہے؟ انٹر نٹ براؤزر پر www
. blogger . com ویب سائٹ کی مدد سے آپ بلاگ تیار کر سکتے ہیں۔ صرف آپ کو Gmail اکاؤنٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ یا پھر موبائل پر Google Play کے ذریعہ Blogger ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی آپ بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اس کا اکاؤنٹ بنانے کی تفصیلات آپ کو یوٹیوب کے ذریعہ مل جائے گی
Naseem sultana Gghs Mailoor Bidar
No comments:
Post a Comment