Thursday, July 23, 2020

Assignment no. (3) discussion with students

طلباء سے گفتگو

کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اور دوران تعطیل پڑھائی کی ہدایات


تمام طلباء و طالبات موسم گرما کی تعطیلات کا بہت بے چینی سے انتظار کرتے ہیں، چھٹیاں ہوتے ہی وہ موم اپنے آبائی شہر یگاؤں سے دوسرے شہروں یاگاؤں کا رخ کرتے ہیں۔ کور ونا وائرس نے جہاں دنیاکا پہیہ روک ہیں دنیا بھر میں تعلیمی ادارے بھی اس کی زد میں آگئے۔ ہمارے ملک ہندوستان میں بھی قبل از وقت چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور تعطیلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچوں کی دیگر سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں اور وہ گھر وں تک ہی محدود ہو کر رہ گئے۔ ہم نے اسکول کے چند طلباء سے بذریعہ فون رابط کیا اور گفتگو کی۔ اور معلوم کیا کہ دوران حالات میں آخر کیا سوچتے ہیں اور کیا محسوس کر رہے ہیں۔ اور انہیں کور و نایاری سے متعلق احتیاطی تدابیر

سے آگاہ کیا گیا۔ اور ساتھ ہی ساتھ طلباء کو دوران تعطیل اپنی پڑھائی اور مشغولیات کے ضمن میں بھی ہدایات دی گئی۔ گفتگو کے دوران جو ہدایات دی گئیں وہ حسبِ ذیل ہیں.

کورونابیماری سے متعلق احتیاطی تدابیر :

1. صابن یا سائیٹائیز رسے بار بارہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔ 

2. کسی بھی سطح کو چھونے کے بعد اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔ 

3. کھانستے اور چھینکتے وقت منہ کو ڈھانہیں۔ 

4. گھر سے باہر نفیس ماسک کالازمی استعمال کریں۔ 5. گھر سے باہر سانی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔ 

6. باہر لوگوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں، دور ہی سے سلام کیا کریں۔ 

7. بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور قطعی طور پر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ 

8. شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں کم ہی شرکت کریں۔ 

9. افراد خاندان میں کسی کو کھانسی، بخار ، سانس لینے میں تکلیف، سر کا درد ہو تو فوری طور پر سرکاری دواخانے سے ربط کریں۔

 10. اور خاص کر پیار افراد (جیسے : بخار، کھانسی، دمہ، نمونیاو غیر ہ کے مریضوں سے دور رہیں۔ 

11. پھل اور تازه تر کاریوں کا استعمال کریں۔

12. روزانہ ورزش کرنے کا اہتمام کریں۔ 

دوران تعطیل پڑھائی اور مشغولیات کی ہدایات: • اکیڈمک سرگرمیوں سے متعلق ہدایات:

1. درسی کتابیں، کہانیوں کی کتابیں، رسالے، اخبارات و غیر ہ پڑھیں۔ 

2. ریاضی اور لینگو تن سے متعلق ورک بکس مکمل کریں۔ 

3. أردو، کنز اور انگریزی زبانوں کی بیڈ رائٹنگ خوشخط کرنے کے لئے صفحات اور مضامین لکھیں۔

 4. یوٹیوب اور انٹر نیٹ کے ذریہ تعلیمی ویڈیوز اور اکیڈمک لوازمات کا مشاہدہ کریں۔ 

5. ای لرنگ کے وسائل اور انہیں کا استعمال کریں جیسے ای۔ پاشالہ دیشا خان اکیڈمی، بائی جیوز و غیره


• تخلیقی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات:

 1. قدرتی مناظر اور درسی کتابوں میں موجود اشکال کی ڈرائنگ اور پینٹنگ کریں۔ 

2. درسی کتاب یا دیگر کتابوں سے گیت، نظمیں، حمد و نعت پڑھنا سیکھیں۔ 

3. مٹی سے یا دیگر فضول اشیاء سے کھلونے اور تدریکی وسائل بنائیں۔ 

4. پڑھائی سے متعلق دیگر ہم نصابی سرگرمیاں انجام دیں۔ جیسے: ڈرانے، پہاڑوں کا ناچ رنگولی کے

ذریعہ اشکال و غیرہ۔

 5. کھیل اور ورزش کے لئے مخصوص وقت نکالیں۔

مختلف طلباء و طالبات کی گفتگو اور خیالات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کور و ناو بائی مرض کے ساتھ ساتھ ایک آزمائش بھی ہے۔ اس کا مقابلہ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔ گھروں تک محدود رہ کر بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھی جاسکتی ہیں اور تعطیلات کو ناصرف موثر بنایا جاسکتا ہے بلکہ صلاحیتوں کو سنوارنے کا یہ بہترین موقع ہے

Naseem sultana Gghs Mailoor Bidar





No comments:

Post a Comment

assignment cover card